ETV Bharat / international

حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، امریکہ نے کی جوابی کارروائی

Clash between Houthis and USA یمن کے حوثی باغیوں نے بدھ کے روز ایک امریکی ملکیتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ حکام کے مطابق امریکی قیادت میں حالیہ دنوں میں حوثیوں پر کیے جانے والے حملوں کے بعد حوثیوں نے امریکہ سے منسلک جہازوں کو دوسرا حملہ براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی فوج نے بدھ کے روز حوثیوں کے زیر کنٹرول مقامات پر جہاز اور آبدوز سے میزائل داغے ہیں۔

Houthis target US ship, US retaliates
Houthis target US ship, US retaliates
author img

By AP (Associated Press)

Published : Jan 18, 2024, 8:15 AM IST

Updated : Jan 18, 2024, 10:49 AM IST

واشنگٹن: امریکی فوج نے بدھ کے روز حوثیوں کے زیر کنٹرول مقامات پر بحری جہاز اور آبدوز سے میزائل حملے کیے ہیں۔ متعدد امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں چوتھی بار امریکہ کی قیادت میں یمن میں حوثیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملے بحیرہ احمر سے شروع کیے گئے اور ایک درجن سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے بدھ کے روز ایک سرکاری اعلان کے بعد ہوئے کہ امریکہ نے حوثیوں کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں متشدد انتہا پسند گروپوں کو شامل کیا جاتا ہے اور ان گروپوں کے مالی وسائل کو بند کر دیا جاتا ہے۔

حوثی جنگجو اور قبائلی یمن کے شہر صنعا کے قریب حوثیوں کے زیر انتظام فوجی مقامات پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ایک ریلی نکالتے ہوئے۔ (PHOTO: AP)

عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ امریکی قیادت میں جو میزائل داغے گیے اس میں دمار، ہودیدہ، تائیز، البیضا اور صعدہ کی گورنریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی قیادت والے اتحاد کی حوثیوں کے خلاف یہ تازہ کارروائی اس وقت کی گئی جب بدھ کو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے ڈرون لانچ کیا گیا اور اس نے خلیج عدن میں امریکی ملکیتی اور زیر انتظام ایم وی جینکو پیکارڈی کے پرچم والے مارشل آئی لینڈ کو نشانہ بنایا۔

بلک کیریئر جبرالٹر ایگل کو کرسٹیان سینڈ، ناروے۔ (PHOTO: AP)

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی حوثیوں کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں لانے کی تیاری

پابندیوں اور فوجی حملوں کے باوجود، بشمول امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں اور جنگی طیاروں کی طرف سے جمعے کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس آپریشن میں یمن بھر میں حوثیوں کے 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے باوجود حوثیوں کی جانب سے تجارتی اور فوجی جہازوں کو پر حملوں کی کارروائیوں میں کمی نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ نے بھی ایران کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ حوثیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ بدھ کو پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ امریکہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.