ETV Bharat / international

War With Israel اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار ہیں‘: حزب اللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 6:45 PM IST

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےحزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں۔ Hezbollah Says Its Fully Prepared To Join Hamas In War With Israel

Etv Bharat
Etv Bharat

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےحزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ملک لبنان کا دورہ کرکے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی طرف ممکنہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں نیا محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Hamas Israel War چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسو چھپن فلسطینی ہلاک

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے مکینوں کو انخلا کا حکم دینے کے ایک روز بعد فلسطینی شہریوں کی جنوبی غزہ کی جانب ’نمایاں منتقلی‘ دیکھی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف مزید کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.