خیال رہے کہ ویلون شہر میں 80 سال قبل عالمی جنگ دوئم کا پہلا بم گرا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران جرمن صدر نے جرمن اور پولش دونوں زبانوں میں کہا کہ میں ویلون میں حملہ کے متاثرین کے آگے اپنا سر جھکاتا ہوں، میں جرمن جبر و ظلم کے پولش متاثرین کے آگے سر جھکاتا ہوں اور آپ سے معافی مانگتا ہوں۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران پولینڈ کو نہایت خوفناک لمحات دیکھنے پڑے تھے، تنازع میں جہاں 5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے ان میں 60 لاکھ صرف پولش تھے۔
جرمن صدر نے اپنے پولش ہم منصب کی موجودگی میں بیان دیا کہ یہ جرمنز تھے جنہوں نے انسانیت کے خلاف جرائم کئے، جو بھی اسے ماضی کی باتیں کہہ رہا ہے وہ اپنے بارے میں فیصلہ کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہجرمنی کا صدر ہونے کی حیثیت سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نہیں بھولیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم یاد رکھیں اور تاریخ نے جو ہم پر ذمہ داری دی ہے ہم اسے برداشت کریں گے۔
پولش صدر اندرزیج دودا نے نازی جرمنی کے پولینڈ پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیا۔