ETV Bharat / international

جب تک اسرائیل جنگ ختم نہیں کرتا تب تک یرغمالیوں پر کوئی بات چیت نہیں: حماس - غزہ میں اسرائیلی جارحیت

Gaza War Day 72 Updates: غزہ پٹی میں اسرائیل کی جنگ 72ویں دن بھی جاری ہے۔ اس جنگ میں اب تک تقریباً 19 ہزار فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں حماس نے غزہ کے جوہر الدیک، بیت لحیہ اور شجاعیہ محلے سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور حملے انجام دیتے ہوئے بڑے پیمانے پراسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 10:46 AM IST

Updated : Dec 17, 2023, 2:00 PM IST

غزہ: غزہ میں 72 دنوں سے جاری اسرائیل کی اندھادھند بمباری اور گولہ باری میں اب تک تقریباً 19 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں حالیہ دنوں میں حماس نے بھی کئی بڑے حملے انجام دیتے ہوئے اسرائیل فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اسی بیچ غزہ کے شجاعیہ محلے میں جھڑپ کے دوران تین یرغمالیوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل میں احتجاج

اسرائیل نے یرغمالیوں کی ہلاکت پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ تینوں یرغمالیوں نے سفید جھنڈا اٹھا رکھا تھا بلکہ ان میں سے ایک نے عبرانی زبان میں فوج سے انہیں بچانے کی فریاد بھی کی۔ ان تینوں یرغمالیوں نے بدن کے اوپرے حصلے پر کوئی کپڑا نہیں پہن رکھا تھا یعنی وہ شرٹ لیس (shirtless) تھے۔ فوجی اہلکاروں نے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان پر گولی چلائی۔'' اس واقعے پر حماس کے ایک ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر یرغمالیوں کو ہلاک کیا۔ نیتن یاہو حکومت کو یرغمالیوں اور اسرائییلی شہریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔'' قابل ذکر ہے اس واقعے کے بعد سے اسرائیل میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر بنیامن نیتن یاہو کی حکومت نے حماس سے مذاکرات کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

وہیں حماس نے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ وہ یرغمالیوں کے تبادلے پر اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گی جب تک کہ اسرائیل غزہ پٹی میں اپنی فوجی مہم ختم نہیں کر دیتا۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’حماس تحریک قیدیوں کے تبادلے پر اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے جب تک کہ ہمارے لوگوں کے خلاف فوجی مہم ختم نہیں ہو جاتی۔‘‘

یرغمالیوں کو غزہ لے جاتے حماس کے جنگجو
سات اکتوبر کو یرغمالیوں کو غزہ لے جاتے حماس کے جنگجو

مزید پڑھیں: غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کی جھلکیاں

اسرائیلی ڈرون حملے میں الجزیرہ کا کیمرہ مین ہلاک، نمائندہ ویل داہدوہ زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے تین یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا، تل ابیب میں احتجاج پھوٹ پڑا

فلسطینی تحریک حماس نے سات اکتوبر کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور غزہ پٹی کے محاصرے سمیت ایشوز پر طوفان الاقصیٰ مہم شروع کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، جس میں حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے عسکریت پسندوں نے تقریباً 1200 زائد افراد ہلاک کرنے کے علاوہ اور تقریباً 240 لوگوں کو قیدی بنا لیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، اور حماس کے لڑاکوں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی افسران کے مطابق غزہ میں لڑائی کے باعث اب تک 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، نیز آٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Dec 17, 2023, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.