ETV Bharat / international

غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی، امریکہ کا دو ٹوک مؤقف، اسرائیلی وزیر سیخ پا

US on Gaza land امریکہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی سرزمین کے خلاف اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے، غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔ اسرائیلی وزراء نے فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنے کو کہا تھا۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 3, 2024, 10:24 PM IST

Etv Bharat
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیلی وزراء کے شر انگیز بیان کے بعد دو ٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا فلسطینیوں کی سرزمین کے خلاف اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔ میتھیو ملر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ امریکہ نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویئر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے، فلسطینیوں کی سرزمین کے خلاف اسرائیلی وزراء کے بیانات بھی درست نہیں ہیں، غزہ سے باہر فلسطینی آبادکاری کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کے بیان پر شدید طنزیہ ردِ عمل دیتے ہوئے اسرائیلی انتہا پسند وزیر بن گویئر نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کے جھنڈے کا کوئی ستارہ نہیں ہے۔ بن گویئر نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ سے لاکھوں لوگوں کو بے دخل کرنا ہی اسرائیلی ریاست کے لیے بہتر ہے، ہم اپنے مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے، وہی کریں گے جو اسرائیل کے لیے بہتر ہوگا، جب غزہ سے لاکھوں لوگ نقل مکانی کریں گے تو یہاں کے رہائشی اپنے گھروں کو واپس آ سکیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع یوواف گالنٹ کو شکست کا خوف بھی ستانے لگا ہے، بولے کہ غزہ جنگ نہ جیتی تو مشرقِ وسطیٰ سے ہمارا وجود ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا بغیر کسی واضح فتح کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں نہیں رہ پائیں گے، اس لیے یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں ہم پر کوئی حملہ نہ کرے، خطے میں حماس کے علاوہ بھی ہزاروں جنگجو ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.