ETV Bharat / international

Nikolai Shulginov On Fuel Prices: مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا - روس کے وزیر توانائی نکولئی شولگینوف

شولگینوف نے جمعہ کے روز جی-20 توانائی کی سپلائی کے وزارتی اجلاس کے دوران کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ آئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی-7 کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ہونے والی میٹنگ کے بعد روسی تیل پر قیمت کی حد لگانے سے اتفاق کیا تھا۔ Nikolai Shulginov On Fuel Prices

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 4:37 PM IST

ماسکو: روس کے وزیر توانائی نکولئی شولگینوف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے روس کے خلاف لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کے سبب دنیا بھر میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔Nikolai Shulginov On Fuel Prices

شولگینوف نے جمعہ کے روز جی-20 توانائی کی سپلائی کے وزارتی اجلاس کے دوران کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ آئی ہے، خاص طور پر جب بات سب کے لیے سستی اور قابل اعتماد توانائی کی رسائی کو یقینی بنانے کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی وجوہات کو ختم کر کے ہی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے اور اس کے لیے توانائی کی سپلائی چین کی بحالی اور متوازن توانائی اور موسمیاتی پالیسی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی-7 کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ہونے والی میٹنگ کے بعد روسی تیل پر قیمت کی حد لگانے سے اتفاق کیا تھا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد متعارف کرانے کے جی- 7 کے منصوبے کو مکمل طور پر مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ روس ان ممالک کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کرے گا جو روسی تیل استعمال کرتے ہیں لیکن قیمتوں پر یہ حدطے کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gas Pipeline to Europe: روس نے ایک بار پھر یورپ کے لیے گیس کی بڑی پائپ لائن بند کردیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.