ETV Bharat / international

Israeli Settlers Killed مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے چار یہودی آبادکار ہلاک - اسرائیل فلسطین کشیدگی

مشتبہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کا یہ واقعہ ایلی کی غیر قانونی بستی کے قریب پیش آیا جس میں چار یہودی آبادکار کے ہلاک اور چار دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گزشتہ روز جنین پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے میں چھ فلسطینی جاں بحق اور 91 زخمی ہوگئے تھے۔

Four Israeli settlers killed in attack in occupied West Bank
مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے چار یہودی آبادکار ہلاک
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 8:36 PM IST

رملہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی بستی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروسز نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی مغربی کنارے میں، غیر قانونی ایلی بستی کے قریب ہونے والے حملے میں منگل کو چار یہودی آبادکار کے ہلاک اور چار دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل کے چینل 12 نیوز نے رپورٹ کیا کہ بندوق برداروں میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اسرائیلی فوج دوسرے کی تلاش کر رہی ہے۔ فلسطینی حکام نے فوری طور پر ان کی موت کی تصدیق نہیں کی۔

الجزیرہ کے رپورٹر عمران خان نے یروشلم سے رپورٹنگ کرتے ہوئے فائرنگ کی تصدیق کی ہے انہوں نے بتایا کہ رملہ اور نابلس کے درمیان ایلی بستی کے داخلی دروازے کے قریب مشتبہ افراد نے ایک گیس اسٹیشن میں فائرنگ کی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوج کی کاروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔ نو گھنٹے تک جاری رہنے والے چھاپے کے دوران کم از کم 91 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق پیر کے روز شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے چھ فلسطینیوں کو ہلاک اور دیگر 91 کو زخمی کر دیا، جن میں سے 23 شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جنین میں آپریشن کے دوران اس کے سات فوجی زخمی ہوئے اور زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ مسلح افراد کو دیکھ کر ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کی۔ ایسا واقعہ 20 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.