ETV Bharat / international

Floods in Pakistan انصاف کا تقاضہ ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے، انتونیو گوٹیریس

پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب زدہ علاقہ کا معائنہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایثار، ہمدردی ہی نہیں انصاف کا تقاضہ ہے کہ دنیا پاکستان کی مدد کرے۔ پاکستان میں اب تک سیلاب سے کم از کم 1325 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ Floods in Pakistan

UN chief says Pakistan needs massive financial
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس کا دورہ پاکستان
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 8:21 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان کے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کو اس بحران سے نکلنے کے لیے کثیر مالی امداد کی ضرورت ہے، یہ ایثار کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے'۔ آج وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ انتونیو گوٹیریئس سکھر پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں تکلیف دہ ہے، جان و مال سمیت ہر چیز اس سیلاب کی نذر ہوگئی ہے لیکن یہ بریفنگ سننے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ابھی امید نہیں کھوئی ہے۔Floods in Pakistan

انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ عالمی دنیا کا اس صورتحال کے حوالے سے حقائق جاننا ضروری ہے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے موسمیاتی تبدیلی کی رفتار کو بڑھایا، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی دنیا کو ترقی پذیر ممالک کے حوالے سے 3 چیزیں سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی چیز یہ ہے کہ پاکستان کو اس بحران سے نکلنے کے لیے بھاری مالی امداد کی ضرورت ہے، یہ ایثار کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے۔

انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ دوسری چیز یہ ہے کہ ہمیں قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بند کرنا ہوگی، سائنسی حلقوں کے مطابق ہمیں 2023 تک ان گیسوں کا اخراج 45 فیصد تک کم کرنا ہوگا، میں اس صدی کے اختتام یا 2050 کی بات نہیں کررہا بلکہ یہ ہمیں ابھی اسی وقت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پہلے ہی ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے اس بری طرح متاثر ہو رہی ہے، اس لیے اس سے نمٹنے اور بحالی کے اقدامات کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں دوبارہ اس صورتحال کا سامنا کرنے کے حوالے سے ان ممالک کے لیے گائیڈ لائنز بھی طے کرنا ہوں گی جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور پاکستان بھی ان میں شامل ہے، اس کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

UN chief Arrives in Pakistan یو این سربراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچے

Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ اب تک اس کے نقصانات اور تباہ کاریوں کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم اس حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، ہم اس حوالے سے آگاہی کو فروغ دیں گے اور ان ممالک سے تعاون کی اپیل کریں جو پاکستان کی امداد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، عالمی برادری اس وقت پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ پاکستان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو فرنٹ لائن میں ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 2 روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کے دورے کا مقصد سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ملک کی مدد کے لیے عالمی دنیا سے امداد کی اپیل اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.