ETV Bharat / international

RAB Arrests 5 More Suspects بنگلہ دیش میں پانچ شدت پسند گرد گرفتار

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 10:07 AM IST

آر اے بی نے کہا کہ انہوں نے گرفتار افراد سے پانچ جنونی پمفلٹس، 300 کے قریب کتابچے اور پانچ تھیلے برآمد کیے ہیں۔ آر اے بی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گرفتار افراد کس طرح دوسروں کو دہشت گردی کی طرف راغب کرتے تھے۔Five militants arrested in Bangladesh

گرفتار
گرفتار

ڈھاکہ،بنگلہ دیش میں ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے نئی عسکریت پسند تنظیم کے چیف فنڈر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس تنظیم میں شامل ہونے کے لیے کمیلا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے کئی نوجوان لاپتہ ہو گئے تھے۔ انہیں دارالحکومت کے جاترا باڑی اور کیرانی گنج علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔Five militants arrested in Bangladesh

آر اے بی کے مطابق گرفتار فنانسر کا نام ایم ڈی حبیب اللہ حبیب (32) ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نعمت اللہ (43)، محمد حسین (22)، رقیب حسنات (28) اور محمد سیف الاسلام شامل ہیں۔ ان میں سے تین نے ہجرت کے نام پر اپنے گھر بار چھوڑے تھے۔

آر اے بی نے کہا کہ انہوں نے گرفتار افراد سے پانچ جنونی پمفلٹس، 300 کے قریب کتابچے اور پانچ تھیلے برآمد کیے ہیں۔ آر اے بی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گرفتار افراد کس طرح دوسروں کو دہشت گردی کی طرف راغب کرتے تھے۔

آر اے بی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار حبیب اللہ کمیلا کی قباح مسجد میں امامت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ ایک مدرسہ میں پڑھایا کرتے تھے۔ انہوں نے نعمت اللہ کے ذریعے 2020 میں ’جماعت الانصار فل ہند شرقیہ‘ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ تنظیم کے اہم فنانسرز میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش: پبلشر کے قتل معاملے میں آٹھ افراد کو سزائے موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.