ETV Bharat / international

First Death from Monkeypox: برازیل کے بعد اسپین میں بھی منکی پوکس سے پہلی موت کی تصدیق

برازیل کے بعد اب اسپین میں بھی منکی پوکس Monkeypox کے انفیکشن سے پہلی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ افریقہ سے باہر اس سنگین بیماری سے ہونے والی دوسری موت ہے۔ Death from Monkeypox

First deaths reported from Monkeypox in Spain and Brazil outside Africa
برازیل کے بعد اسپین میں بھی منکی پوکس سے ایک شخص موت
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 3:43 PM IST

برازیل کے بعد اب اسپین میں بھی ایک شخص کی موت عالمی وبا منکی پوکس Monkeypox کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اس بیماری سے موت کے معاملے میں افریقہ سے باہر دوسرا ملک بن گیا ہے۔ الجزیرہ نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کے سینٹر فار ایمرجنسی اینڈ ویجیلنس کوآرڈینیشن کے مطابق ملک میں منکی پوکس وائرس کے 4,298 کیسز سامنے آئے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔Death from Monkeypox سینٹر نے مزید کہا کہ ملک میں منکی پوکس سے متاثر ہونے والے 3,750 مریضوں میں سے 120 مریض ہسپتال میں داخل ہیں اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

WHO on Monkeypox: منکی پوکس عالمی ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او

اس سے قبل برازیل میں منکی پوکس انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی قوت مدافعت بہت کمزور تھی۔ یہ موت جنوب مشرقی میناس گیریس صوبے کے دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے میں ہوئی۔ ریاستی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دیگر سنگین بیماریوں میں بھی مبتلا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔ برازیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اب تک تقریباً 1000 منکی پوکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیسز جنوب مشرقی ریاستوں ساو پاؤلو اور ریو ڈی جنیرو سے آئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.