ETV Bharat / international

Finnish PM Takes Drug Test فن لینڈ کی وزیراعظم کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا گیا - فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس ویڈیو

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کی دوستوں کے ساتھ رقص کرنے والی ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ان پر ڈرگس لینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان انھوں نے ڈرگ ٹیسٹ بھی کرایا ہے جس کی رپورٹ تقریباً ایک ہفتے میں متوقع ہے۔ حالانکہ مرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے۔ Finnish PM Takes Drug Test

Finnish PM
فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 5:58 PM IST

ہیلسنکی: فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک پارٹی میں دوستوں کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس درمیان پی ایم سنا مرین کا ڈرگ ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔ مرین نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے اور میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ لوگ بغیر ثبوت کے کوئی دعویٰ کریں۔Finnish PM Takes Drug Test

ذرائع کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ تقریباً ایک ہفتے میں متوقع ہے۔ 36 سالہ مرین نے کہا کہ میں اپنی ایک پرائیویٹ پارٹی میں گئی تھی لیکن ویڈیو پبلک کر دی گئی، دراصل یہی چیز مجھے پریشان کر رہی ہے۔ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ میں نے کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا لیکن میں نے پارٹی میں صرف شراب پی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Finnish PM Dance Party Video: فن لینڈ کی وزیراعظم کے رقص کا ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید

مرین نے اپنے فارغ وقت کو اسی طرح گزارنے کے حق پر زور دیا جس طرح اس کی عمر کے لوگ کرتے ہیں۔ مرین نے کہا، میری ایک خاندانی زندگی ہے، میرے دوست بھی ہیں جن کے ساتھ میں وقت گزار سکتی ہوں، میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے لیکن سنا مرین نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ پارٹی کب منعقد ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.