ETV Bharat / international

Advisory to Indians in Canada کینیڈا میں بھارتی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ - کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمی

وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز بھارتی طلباء یا شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ بھارتی شہری ہوشیار اور محتاط رہیں۔ Advisory to Indians in Canada

Exercise caution, remain vigilant: MEA issues advisory to Indians in Canada
کینیڈا میں بھارتی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:55 PM IST

Updated : Sep 23, 2022, 4:04 PM IST

بھارت نے کینیڈا جانے والے اپنے طلبا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ سے ہوشیار اور محتاط رہیں۔ بھارت نے سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے کینیڈا میں نفرت پر مبنی جرائم اور بھارت مخالف سرگرمیوں پر کینیڈین حکام سے بات کی ہے۔ کینیڈین حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان جرائم کی تحقیقات کریں اور مناسب کارروائی کریں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی تک کینیڈا میں ان جرائم کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔ Advisory to Indians in Canada

Exercise caution, remain vigilant: MEA issues advisory to Indians in Canada
کینیڈا میں بھارتی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

بھارت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حالیہ نفرت انگیز واقعات کے پیش نظر بھارتی شہریوں اور طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کینیڈا میں سفر اور تعلیم کے دوران ہوشیار اور محتاط رہیں۔ حکومت نے بھارتی شہریوں اور طلباء سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ اوٹاوا، یا ٹورنٹو اور وینکوور میں بھارتی مشن میں رجسٹر ہوں۔ ایک تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے ہندوستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے لیے کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔"

یہ بھی پڑھیں:

Anti India Graffiti on Temple کینیڈا کی مندر میں بھارت مخالف تصاویر، بھارت کا سخت اعتراض

Khalistan Referendum in Canada ہزاروں کینیڈین سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لیا

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹورنٹو کے ایک بڑے ہندو مندر پر بھارت مخالف گرافٹی بنا کر بھارت کو بدنام کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ واقعہ کو نفرت انگیز جرم قرار دیتے ہوئے، بھارت نے کینیڈین حکام پر زور دیا کہ وہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

Last Updated : Sep 23, 2022, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.