ETV Bharat / international

China Earthquake چین کے شانڈونگ میں زلزلہ، اکیس افراد زخمی - چین میں زلزلے سے متعدد افراد زخمی

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔ زلزلے کے باعث کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ many people injured in China Earthquake

چین کے شانڈونگ میں زلزلہ، اکیس افراد زخمی

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 11:03 AM IST

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں آج 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کے حوالے سے سی جی ٹی این نے بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 2:33 بجے پنگ یوان کاؤنٹی، ڈژوہو سٹی، شانڈونگ صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے باعث کم از کم 21 افراد زخمی اور 126 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ زلزلے کا مرکز شیڈونگ صوبے کے ڈژو شہر سے 26 کلومیٹر جنوب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہفتے کو افغانستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ چین میں زلزلے کے بعد ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارت کے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے ایک ٹویٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کی شام 9 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 181 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ سے 418 کلومیٹر شمال مغرب میں افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر، اور افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں پر محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquack Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.