ETV Bharat / international

Canada India Tensions بھارت کینیڈا تنازع پر امریکہ کو سخت تشویش لاحق - خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر تنازع

خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں بھارت اور کینیڈا کے درمیان جاری تنازع پر مختلف عالمی رہنماؤں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ World leaders's reactions on India Canada Tensions

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 10:16 AM IST

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات پر سخت تشویش ہے۔ ہم اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت یہ ضروری ہے کہ کینیڈا ترقی کریں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھارت پر خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کرنے کے بعد انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھارت اس معاملے کو ٹھیک طریقے سے حل کرے۔ کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کسی بھی طرح بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اس معاملے کو بھڑکانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں، وہ صرف حقائق پیش کر رہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے جمہوری اصولوں اور اقدار پر قائم رہیں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی بھارت کے تعلق سے کینیڈا کے الزامات پر گہری تشویش

واضح رہے کہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر بھارت کو مطلوب تھا اور اسے 18 جون کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے انہیں مفرور قرار دیا گیا تھا۔ وہ پنجاب کے جالندھر کے گاؤں بھر سنگھ پور کا رہنے والا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.