ETV Bharat / international

Somalia Hotel Attack صومالیہ کے ایک ہوٹل پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

موغادیشو شہر کے حیات ہوٹل پر سکیورٹی فورسز اور الشباب کے عسکریت پسندوں درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔Somalia Hotel Attack

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 9:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشو میں حیات ہوٹل پر حملے کے دوران سیکورٹی فورسز اور الشباب کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے اور 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔Somalia Hotel Attack

اس سے پہلے دن میں میڈیا رپورٹس میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔ دلسان ریڈیو اسٹیشن کے مطابق ہوٹل کے مالک عبدالرحمان حسن ایمان بھی متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں۔ جمعہ کی رات صومالی سکیورٹی فورسز اور الشباب کے بنیاد پرست اسلامی گروپ کے اراکین کے درمیان حیات ہوٹل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو قانون سازوں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ ہوٹل کے آس پاس کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

القاعدہ دہشت گرد گروپ سے منسلک الشباب، صومالیہ کی مرکزی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے اور اب بھی ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں کے بڑے علاقوں پر اس کا کنٹرول ہے۔ مئی میں امریکہ نے الشباب کی طرف سے امریکی اتحادی افواج کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے گروپ کی پوزیشن کے خلاف حملوں کی تجدید کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق 14 اگست کو صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 13 دہشت گرد مارے گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: Al-Shabaab Attacks Hotel صومالیہ کے موغادیشو میں الشباب کے ارکان کا ہوٹل پر حملہ،آٹھ شہریوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.