ETV Bharat / international

Floods in Pakistan پاکستان میں سیلاب سے تقریبا سترہ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان میں مانسون کی شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جون کے وسط سے اب تک 1693 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس دوران تقریباً 12,865 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔Floods in Pakistan

So far 1693 people have died due to floods in Pakistan
پاکستان میں سیلاب سے اب تک سولہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
author img

By

Published : Oct 2, 2022, 6:16 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 15 لوگوں کی موت مانسون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی شب ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وجہ سے چار خواتین اور کم از کم 11 بچے ہلاک ہوئے۔ جنوب مغربی بلوچستان کے علاقے، صوبہ سندھ کے جنوبی علاقوں اور گلگت اور بلتستان کے علاقوں میں بالترتیب پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ Floods in Pakistan

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بار پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جون کے وسط سے اب تک 1693 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس دوران تقریباً 12,865 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بارشوں میں 2 لاکھ 45 ہزار 349 گھر تباہ اور 11 لاکھ 60 ہزار 78 مویشی بہہ گئے۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ اس خوفناک قدرتی آفت کی وجہ سے ملک میں 13 ہزار 74 کلومیٹر سڑکیں اور 410 پل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے اور دیگر سرکاری اداروں، رضاکارانہ اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ریلیف اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Angelina Jolie in Pakistan پاکستان ملکی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کی زد میں، انجلینا جولی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.