جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے امید ظاہر کی ہے کہ کووڈ-19 کی وبا 2023 میں ختم ہو جائے گی۔ ٹیڈروس نے پریس کانفرنس میں کہا 'کووڈ۔ 19 بلاشبہ اب بھی بحث کا ایک اہم موضوع ہے، لیکن مجھے یقین ہے اور امید ہے کہ صحیح کوششوں سے اس سال یہ صحت عامہ کی ایمرجنسی باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔' انہوں نے کہا کہ طبی نگہداشت، ویکسین اور علاج میں بہتری کی وجہ سے دنیا اب چند سال پہلے کی نسبت 'بہت بہتر پوزیشن' میں ہے۔ WHO Says corona pandemic may end in the year 2023
انہوں نے کہا کہ 'ٹیسٹنگ، علاج اور ویکسینیشن تک رسائی' میں اب بھی بڑے تفاوت موجود ہیں اور بالآخر کورونا انسانی صحت، معیشت اور بڑے پیمانے پر معاشرے کے لیے 'ایک خطرناک وائرس' بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: WHO On Coronavirus کورونا وائرس اب بھی بین الاقوامی صحت کی ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او
یو این آئی