ETV Bharat / international

Covid 19 Rules چین میں شدید مظاہروں کے بعد کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان - چینی حکومت کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

چینی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت لاک ڈاون کے خلاف غیر معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد کووڈ۔ 19 پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ارومچی اور بیجنگ میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے باری کی، مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کردیا تھا۔ مظاہرے اتنے شدید تھے کہ کئی مظاہرین نے صدر شی جن پنگ کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔Covid 19 Rules

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 9:08 PM IST

بیجنگ: چینی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت لاک ڈاون کے خلاف غیر معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد کووڈ۔ 19 پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق نئی گائیڈ لائنز کے تحت جن افراد کو کورونا کی ہلکی علامات ہیں وہ گھر میں ہی قرنطینہ ہوسکتے ہیں۔China Roll back of Strict Anti covid 19 Rules

نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے نئی گائیڈلائنز کے اعلان میں بتایا گیا کہ پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے لمبے طریقہ کار میں بھی نرمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی مدت کو بھی کم کیا جائے گا اور جن لوگوں کو کورونا کی ہلکی علامات ہیں انہیں حکومتی سینٹرز کے بجائے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جن لوگوں کو کورونا کی علامات نہیں ہیں انہیں ہستال، کنڈر گارٹن، مڈل اور ہائی اسکول کے علاوہ عوامی مقامات میں جانے کے لیے موبائل فون میں گرین ہیلتھ کوڈ ہونا لازمی ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق نئی گائیڈلائنز کے تحت ایسے لوگ جن کو کورونا کی علامات بہت کم یا بالکل نہیں ہیں، انہیں زبردستی قرنطینہ نہیں کیا جائے گا، ایسے افراد گھر میں قرنطینہ ہوسکتے ہیں یا اپنی مرضی سے مرکزی قرنطینہ سینٹر کا انتخابات کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ماس پی سی آر ٹیسٹنگ صرف اسکول، ہسپتال، نرسنگ ہوم اور ہائی رسک ورک یونٹ میں کیے جائیں گے جبکہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی رفتار میں کمی آئے گی۔جو لوگ صوبے سے باہر سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی 48 گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بزرگ افراد میں ویکسی نیشن میں تیزی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ارومچی اور بیجنگ میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے باری کی، مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کردیا تھا۔مظاہرے اتنے شدید تھے کہ کئی مظاہرین نے صدر شی جن پنگ کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جہاں کاروبار مکمل طور پر کھلے ہیں، اب نئی گائیڈ لائنز کے تحت کاروباری افراد کو رواں ہفتے گزشتہ 48 گھنٹے کا کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ شنگھائی میں بھی ان قوانین کا اطلاق ہوگا، جہاں رہائشی افراد پارک اور سیاحتی علاقوں میں 48 گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: China zero Covid policy protests غیرمعمولی احتجاج کے بعد چین نے کووڈ پالیسی میں نرمی کا اشارہ دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.