ETV Bharat / international

Monkeypox In China چین میں منکی پاکس کا پہلا معاملہ، وبا کو روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری - چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔ کچھ چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے سخت پابندیاں زینو فوبیا کا باعث بن سکتی ہیں، بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے آغاز میں وائرس سے وابستگی کی وجہ سے چین سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بیرون ملک مقیم ایشیائی لوگوں کو اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔Monkeypox In China

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 3:55 PM IST

بیجنگ: چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔Monkeypox In China

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق عہدیدارنے کہا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات 'وو زونیو' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منکی پاکس کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جن میں غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اجنبی اور ایسے غیر ملکی افراد جو پچھلے 3 ہفتوں سے بیرون ملک مقیم تھے، اُن سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین میں کووڈ-19 کے حوالے سے سخت پابندیاں اورسرحدی کنٹرول کی وجہ سے ملک میں منکی پاکس وبا کی صورت اختیار نہیں کرسکا جس کی وجہ سے منکی پاکس کیسز کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

کچھ چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے سخت پابندیاں زینو فوبیا کا باعث بن سکتی ہیں، بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے آغاز میں وائرس سے وابستگی کی وجہ سے چین سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بیرون ملک مقیم ایشیائی لوگوں کو اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ متعدد شہریوں نے نشاندہی کی کہ چین میں غیر ملکی ملازمین اور طویل عرصے سے مقیم شہری کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہیں جا سکے۔ ایک اور صارف نے وو زونیو سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ غیر ملکی شہری چین میں طویل عرصے سے مقیم ہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک تو نہیں ہورہا؟

یہ بھی پڑھیں: Monkeypox in Bahrain بحرین میں منکی پاکس کا پہلا مریض

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.