ETV Bharat / international

Balasore Train Accident بی جے پی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتی بلکہ دوسروں پر الزام لگاتی ہے، راہل گاندھی - راہل گاندھی امریکہ دورے پر

راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اوڈیشہ ٹرین حادثہ سے متعلق آپ بی جے پی سے کچھ بھی پوچھیں، تو تسلی بخش جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزام لگائیں گے۔ راہل نے اڈیشہ میں ٹرپل ٹرین سانحہ پر امریکی شہر نیویارک میں بی جے پی زیرقیادت مرکز پر تنقید کی۔ Rahul Gandhi on train accident

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی
کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:59 AM IST

نیویارک: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کو اوڈیشہ ٹرین حادثے پر مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک نظریے کی حمایت کرتی ہے، جو حقیقت کو قبول نہ کرنے کا بہانہ بناتی ہے اور تاریخ پر الزام عائد کرتی ہے۔ دو مسافر ٹرینوں اور ایک مال بردار ٹرین کے خوفناک تصادم اور پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 275 مسافروں کی جانیں گئیں اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ اپنے موجودہ دورہ امریکہ کے ایک حصے کے طور پر نیویارک میں امریکی نزاد بھارتی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ جب مرکز میں کانگریس اقتدار میں تھی اور اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا تو اس وقت کے وزیر ریلوے نے اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • #WATCH | ..." You ask them (BJP) anything, they will look back and pass the blame..ask them how the #TrainAccident (Odisha) happened, they will talk about what Congress did 50 years ago...": Congress leader Rahul Gandhi in New York pic.twitter.com/f6nu6BVK5c

    — ANI (@ANI) June 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ٹرین حادثہ یاد ہے جب کانگریس پارٹی اقتدار میں تھی۔ کانگریس نے یہ نہیں کہا کہ ٹرین انگریزوں کی غلطی کی وجہ سے پلٹی ہے بلکہ اس وقت کے وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے اور میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ راہل نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو اپنی غلطیوں کو قبول نہ کرنے اور سوال پوچھے جانے پر کانگریس پر الزام لگانے کی عادت ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی سے کچھ بھی پوچھیں، تو جواب دینے کے بجائے وہ دوسرں پر الزام لگائیں گے۔

  • #WATCH | I remember a train accident when the Congress party was in power. Congress did not get up and say that the train crashed because of the fault of the British. Congress minister said, "It's my responsibility and I'm resigning". So this is the problem we have back home, we… pic.twitter.com/2KrMxGYj1k

مزید پڑھیں:۔ Rahul Gandhi US Visit بھارتی عوام بی جے پی کو شکست دینے کیلئے تیار، راہل گاندھی

راہل گاندھی کے مطابق بی جے پی سے پوچھیں کہ اوڈیشہ ٹرین حادثہ کیسے ہوا؟ تو وہ جواب دیں گے کہ کانگریس نے 50 سال پہلے کیا کیا تھا۔ اس سے پہلے کے ایک بیان میں راہل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بالاسور ٹرین حادثے کے تناظر میں فوری طور پر وزیر ریلوے اشونی وشنو کا استعفیٰ طلب کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.