ETV Bharat / international

Monkeypox Come to light in American: امریکی شہر ہنڈوراس میں منکی پاکس کا ایک اور معاملہ آیا سامنے - امریکی شہر ہنڈوراس میں منکی پاکس کا ایک اور معاملہ

ہیلتھ نگرانی یونٹ کے سربراہ لورینزو پاون نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے وسطی ضلع میں ایک مریض میں منکی پاکس کا انفیکشن پایا گیا، جس کی وجہ سے اسے صحت کے حکام کی نگرانی میں گھر میں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ فی الحال اس شخص کی حالت مستحکم ہے۔Monkeypox Come to light in American

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 4:54 PM IST

ٹیگوسیگالپا: امریکی شہر ہونڈوراس کے ایک وسطی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص منکی پاکس سے متاثر پایا گیا، جس کے بعد یہاں منکی پاکس کے کیسوں کی کل تعداد چار ہوگئی۔ وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔Monkeypox Come to light in American

ہیلتھ نگرانی یونٹ کے سربراہ لورینزو پاون نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے وسطی ضلع میں ایک مریض میں منکی پاکس کا انفیکشن پایا گیا، جس کی وجہ سے اسے صحت کے حکام کی نگرانی میں گھر میں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ فی الحال اس شخص کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں منکی پاکس سے متاثر ہونے والے کل چار مریض سامنے آئے ہیں، حالانکہ اس وائرس میں مبتلا پہلے تین مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور چوتھے مریض کا بھی گھر پر علاج کیا جارہا ہے

منکی پوکس وائرس کے مریض میں بخار اور غدود میں سوجن کے ساتھ ساتھ جلد پر خارش جیسی علامات پائی گئیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جولائی میں منکی پاکس کے عالمی پھیلاؤ کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا۔ اس کے بعد سے، 17 اگست تک، دنیا بھر میں 35 ہزار سے زیادہ منکی پوکس انفیکشن کے معاملے پائے گئے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 انفیکشن کے 1,15,638 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2,31,42,479 ہوگئی ہے۔ صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ جنوبی کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے مطابق، گزشتہ روز کے مقابلے میں یومیہ انفیکشن کے معاملوں میں 43,142 کا اضافہ ہوا، لیکن ایک ہفتہ قبل یہ تعداد 1,50,212 تھی۔

گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں تصدیق شدہ معاملوں کی روزانہ اوسط تعداد 99,059 رہی۔ نئے معاملوں میں 380 غیر ملکی معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ان کی کل تعداد 58,342 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے متاثرہ 591 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثنا، اس وبا سے مزید 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 689 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: America Monkeypox امریکہ میں منکی پاکس کے سترہ ہزار سے زیادہ معاملے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.