ETV Bharat / international

Heavy Rains in Pakistan: پاکستان میں شدید بارش سے 357 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی - پاکستان کی خبر

پاکستان Pakistan کا صوبہ بلوچستان مانسون کی شدید بارش سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں بارش سے متعلقہ حادثات میں 106 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد سندھ میں 90 ، صوبہ پنجاب میں 76، خیبر پختونخوا میں 70 جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔Heavy Rains in Pakistan

357 Dead, Over 400 Injured due to heavy rains in Pakistan
پاکستان میں شدید بارش سے 357 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
author img

By

Published : Jul 29, 2022, 5:48 PM IST

پاکستان Pakistan میں پانچ ہفتوں سے جاری مانسونی بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں تقریبا 357 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔این ڈی ایم اے کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 14 جون سے پاکستان بھر میں مانسون کی شدید بارشوں اور سیلاب نے انسانی نقصانات، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کے نیٹ ورک اور مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق کل 23,792 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں پلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔Heavy Rains in Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ فی الحال سیلاب کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں بارش سے متعلقہ واقعات اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں 106 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد سندھ میں 90 ، صوبہ پنجاب میں 76، خیبر پختونخوا میں 70 جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثناء متعلقہ شہروں میں سول انتظامیہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن چلا رہی ہے۔ حکام پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، متاثرہ افراد کو خوراک اور پانی فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں ہونے والے بھاری نقصانات پر غور کرتے ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے مانسون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جبکہ متاثرہ شہریوں کے لیے مالی معاوضے میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.