سکیورٹی افسر نے اس بات کی اطلا ع دی۔ سکیورٹی افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مقامی انتظامیہ کی عمارت کے نزدیک گمال سٹریٹ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس حملے میں دو شہریوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔جس میں مقامی نوجوان کارکن وسیم منصور بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے تعزکے نیشنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی حکومت نے سکیورٹی فورسز کی طرف دھماکہ کی جگہ کو سیل کئے جانے اور دیگر دھماکہ خیز مواد کی تلاش کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن یمن کی حکومت کو یقین ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے تشدد پھیلانے والے عناصر کا ہاتھ ہے۔