ETV Bharat / international

'نیتن یاہونے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی' - اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر یو این کے جنگرل سکریٹری نے کیا کہا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ٹی وی نشریات میں گذشتہ دنوں اس عزائم کاا ظہار کیا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مغربی کنارے کے کچھ علاقے کو صہیونی ریاست میں ضم کرلیں گے۔

انٹونیو گوٹریس
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 11:17 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:50 AM IST

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا بیان جان کر دکھ ہوا جس میں وہ انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارہ کے کچھ حصوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہو گا''

اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ اتوار کے روز وزرائے خارجہ کی سطح پر اپنا غیر معمولی اجلاس جدہ میں کر رہی ہے۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی اپیل پر بلایا گیا ہے تاکہ نیتن یاہو کے انتخابی اعلان کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس اقدام کا عرب، اسلامی اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے نشری خطاب میں کہا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد وہ مغربی کنارے کے طول وعرض میں قائم یہودی بستیوں کا اسرائیل سے الحاق کر دیں گے۔ اس منصوبے میں انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آشیرباد حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ اسرائیلی انتخابات کے بعد اسرائیل-فلسطین تنازع حل کرانے کے لئے اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

Intro:Body:

fks

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:50 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.