ETV Bharat / international

گوٹریس نے شام میں جنگ بندی کی اپیل کی - etv bharat news'

گوٹریس کے ترجمان سٹیفن دجارك نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شمال مغربی شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور فضائی حملوں میں ترکی کے کئی فوجی اہلکار وں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

UN Chief Antonio Guterres appeals for immediate ceasefire in syria
گوٹریس نے شام میں جنگ بندی کی اپیل کی
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 3:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:57 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے شمال مغربی شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

گوٹریس کے ترجمان سٹیفن دجارك نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شمال مغربی شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور فضائی حملوں میں ترکی کے کئی فوجی اہلکار وں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا 'سیکرٹری جنرل نے فوراَ جنگ بندی کی اپیل کی ہے اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی کے لئے پیدا شدہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوری کارروائی نہیں کئے جانے کی معاملے میں کشیدگی میں شدت آنے کا خطرہ ہے'۔

انہوں نے کہا 'مسٹر گوٹریس نے کہا ہے کہ شام تنازعہ کا حل فوجی کارروائی سے نہیں ہو سکتا ہے۔ اس کا واحد پائیدار حل سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 (2015) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے'۔ اس سے پہلے ترکی کے صوبہ ہاتے کے گورنر رحمی دوغن نے کہا تھا کہ شام کی سرکاری سکیورٹی فورسز کی طرف ادلب صوبے میں کئے گئے فضائی حملے میں ترکی کے 33 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.