ETV Bharat / international

مشرق وسطیٰ میں تین سب سے متاثر ممالک: ایران، ترکی اور اسرائیل

جان لیوی عالمی وبا کورونا وائرس سے اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ایران ہے، جہاں 31 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 42 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 2700 تک جا پہنچی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں تین سب سے متاثر ممالک: ایران، ترکی اور اسرائیل
مشرق وسطیٰ میں تین سب سے متاثر ممالک: ایران، ترکی اور اسرائیل
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 3:00 PM IST

ایران نہ صرف مسلم ممالک بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جس کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریض ترکی میں ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں ایران اور ترکی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسرائیل ہے، جہاں 31 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 کے قریب تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 16 تک جا پہنچی تھی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں چوتھے نمبر پر اسلامی دنیا کا اہم ترین ملک سعودی عرب ہے، جہاں 31 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1500 کے قریب تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 8 تھی۔

اسی طرح قطر میں مریضوں کی تعداد 693، مصر میں 656، عراق میں 630 اور متحدہ عرب امارات (یو اے) میں 611 تک جا پہنچی تھی۔

اگرچہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں، تاہم اس خطے میں بھی جنوبی ایشیائی ممالک کی طرح نئے کیسز سامنے آنے کی رفتار انتہائی سست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.