ETV Bharat / international

یہودی قوم پرستوں کے یروشلم مارچ سے قبل کئی فلسطینی گرفتار - Several arrested ahead of right-wing Jerusalem march

اسرائیلی پولیس نے کم از کم دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا، جب پولیس یہودی قوم پرستوں کی آمد سے قبل دمشق گیٹ کے ایک پلازہ سے فلسطینیوں کو ہٹا رہی تھی۔

Several arrested
Several arrested
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:42 PM IST

منگل کے روز مشرقی یروشلم میں یہودی قوم پرستوں کے زیر اہتمام منصوبہ بند مارچ سے گھنٹوں پہلے ہی کشیدگی بہت بڑھ گئی اور یہ اسرائیل کی نئی حکومت اور حماس حکمرانوں کے درمیان صلح کے لئے ایک امتحان جیسا ہے۔

یہودی قوم پرستوں کے یروشلم مارچ سے قبل کئی فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے کم از کم دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا، جب پولیس یہودی قوم پرستوں کی آمد سے قبل دمشق گیٹ کے ایک پلازہ سے فلسطینیوں کو ہٹا رہی تھی۔

یہودی قوم پرستوں کا مارچ پرانے شہر کے دمشق گیٹ سے ہوتے ہوئے مسلمانوں کے خاص علاقوں سے گزرنا تھا۔

حماس نے فلسطینیوں سے پریڈ کی "مزاحمت" کرنے کی اپیل کی تھی۔

اسرائیلی قوم پرست اور فلسطینی باشندوں میں کشیدگی کے باعث ہی گزشتہ ماہ فلسطین اور اسرائیل میں بدامنی رہی اور دونوں ممالک کو گیارہ روزہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے قوم پرست اور سخت گیر یہودیوں کو یروشلم کے مسلم علاقوں میں متنازعہ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی۔ جس پر حماس نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہونے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

اسرائیل میں چند روز کی مہمان بینجمن نیتن کی حکومت نے سخت گیر اور قوم پرست یہودیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے مسلم آبادی والے علاقوں میں 'یرو شلم ڈے' کی مناسبت سے پریڈ نکالنے کی پھر سے منظوری دے دی تھی۔

فلسطینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہمارے لوگوں کو اشتعال دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حماس کی مخالفت کے پیشِ نظر نیتن یاہو حکومت نے گذشتہ ہفتے یہ مارچ ملتوی کردیا تھا۔

پہلے یہ ریلی اسی ہفتے جمعرات کو ہونے والی تھی تاہم پولیس نے مسلم علاقے میں اس کے اصل راستے پر اس کی اجازت دینے سے منع کر دیا تھا تاہم بعد میں اس کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ پولیس کے اعتراض کے بعد سخت گیر یہودیوں اور اس پریڈ کے منتظمین نے اسے منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم آٹھ جون منگل کے روز نیتن یاہو کی کابینہ نے اس معاملے پرایک میٹنگ کی اور ایک بیان میں کہا کہ وزرا ء نے آئندہ ہفتے اس مارچ کے نکالنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.