ETV Bharat / international

قطر میں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کا افتتاح - inauguration of Education City Stadium

صحرا میں 'ڈائمنڈ' کے نام سے موسوم اس اسٹیڈیم کی گنجائش چالیس ہزار ہے۔

Education City Stadium
Education City Stadium
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 10:52 AM IST

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پیر کو ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ 2022 فٹبال ورلڈ کپ کے لئے مکمل ہونے والا یہ تیسرا اسٹیڈیم ہے۔

قطر میں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کا افتتاح

صحرا میں 'ڈائمنڈ' کے نام سے موسوم اس اسٹیڈیم کی گنجائش چالیس ہزار ہے۔

واضح ہو کہ یہ اسٹیڈیم خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم کی تکمیل کے بعد تعمیر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس زمانے کے چیمپینز یعنی میڈیکل عملہ اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف فرنٹ لائنز پر کام کرنے والی تمام ٹیمیں، جنہوں نے بہت سارے لوگوں کی جانیں بچائیں، ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔ میڈیکل اہلکار کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی ہمت، لگن اور خلوص کے ذریعہ ہی ہم آنے والے بہتر دنوں میں یقین کرتے ہیں، وہ دن جب ہم اپنے اسٹیڈیم میں کھیل کے ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر لطف اٹھائیں گے۔

شیخ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے پوری دنیا کے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لئے قطر پہلے سے کہیں زیادہ پرجوش نظر آرہا ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.