قطر دو سال کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کسی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔
عربی نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزیراعظم اور سعودی عرب کے اعلی حکام کے درمیان بدھ کو اس تعلق سے میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کانفرنس میں شامل ہوں گے۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس ہفتے کے اوائل میں قطر کے وزیراعظم کو گلف کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا تھا۔