ETV Bharat / international

Palestinian Security Clash With Protesters: مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین تصادم - نظیر بنات کے حراست میں موت

مغربی کنارے کے قصبے بیت اللحم میں سینکڑوں فلسطینیوں نے نظیر بنات کے حراست میں موت ہونے کے سبب احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین زبردست تصادم بھی ہوا۔

palestinian security clash with protesters
مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین تصادم
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:44 AM IST

اتوار کے روز مغربی کنارے کے قصبے بیت لحم میں مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں جب سینکڑوں فلسطینی نظیر بنات کے حراست میں موت ہونے کے سبب احتجاج کررہے تھے۔ نظیر بنات فلسطینی اتھارٹی کے سخت ناقد تھے۔

مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین تصادم

احتجاج کے دوران ہی فلسطینی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور اسٹین گرینیڈ داغ دیے ، جس سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ بھاگنے لگے۔

حالیہ دنوں میں ہزاروں فلسطینی باشندوں نے صدر محمود عباس اور ان کی فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل چکے ہیں لیکن فلسطینی اتھارٹی نے انہیں پرتشدد طریقے سے منتشر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

اس احتجاج کو گذشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں فلیسطینی اتھارٹی (پی اے) کے ناقد ​​نظیر بنات کی ہلاکت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر محمود عباس کی مقبولیت اس وقت کافی زیادہ کم ہو گئی جب انہوں نے اپریل میں پندرہ سال میں ہونے والے پہلے انتخابات کو منسوخ کردیا تھا اور گزشتہ مئی میں ہونے والی غزہ کی جنگ کو الگ تھلگ کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.