ETV Bharat / international

پاکستانی وزیراعظم نے ایران کے نو منتخب صدر کو فون کیا

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:59 AM IST

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے فون پر بات چیت کی۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایران کے نو منتخب صدر کو فون کیا
پاکستانی وزیراعظم نے ایران کے نو منتخب صدر کو فون کیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو فون کرکے کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے نتیجے میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور تشدد پرتشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ صدارتی انتخاب میں آپ کی کامیابی ایران کے عوام کا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق علاقائی تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات پاکستان اور ایران کے لیے سنجیدہ احتیاطی تدابیر کا تقاضا کرتے ہیں، اس صورت حال سے دونوں ممالک میں افغانستان سے مہاجرین کی آمد کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تنازعے کے بات چیت سے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانوں کی سرپرستی میں ان کی منشا سے موثر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغانستان کے دو اضلاع پر کیا قبضہ

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ جموں وکشمیر پر ایران کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پاک-ایران سرحد کے ساتھ مارکیٹس کے قیام کو اہمیت کا حامل اقدام قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے بات چیت کے دوران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی بھی دعوت دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.