اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بیان جاری کر کے کہا کہ 'دونوں رہنماؤں نے شام میں تازہ صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔'
بیان کے مطابق پوتن نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی دی۔ امریکہ کے شام سے فوج ہٹانے کے فیصلے کے درمیان دونوں رہنماؤں کی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
واضح ر ہے کہ اسرائیل کو لگتا ہے کہ ایران شام میں اپنا مستقل فوجی اڈے تیار کر سکتا ہے۔ نیتن یاہو اور پوتن شام میں اپنے کاموں کے متعلق دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تحت باضابطہ فون پر بات چیت اور میٹنگز کرتے رہتے ہیں۔