اوبرائن نے اكسيوس نیوز پورٹل کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'میں مانتا ہوں کہ سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی رہنماوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں'۔
دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایک امریکی فوجی مہم میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک ڈرون حملہ کر کے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔'
امریکہ کے مطابق 'سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے عراق میں اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر گزشتہ چند ماہ میں کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کو ہوائی حملہ بھی شامل تھا۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔'
جنرل سلیما نی نے 31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔ اس کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کئی فضائی حملے کئے تھے۔
امریکہ نے جمعہ کو ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔