ETV Bharat / international

پاور اسٹیشن کی بندش سے پورے لبنان میں بجلی منقطع - لبنان

لبنان میں ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کے دو بڑے پاور اسٹیشن بند ہوگئے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق پاور اسٹیشن کی بندش سے پورے لبنان میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ جو کہ کچھ دنوں تک جاری رہے گی۔

lebanon has no electricity after two power stations shut down due to a fuel shortage
پاور اسٹیشن کی بندش سے پورے لبنان میں بجلی کی فراہمی منقطع
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 9:04 PM IST

معاشی بحران سے دوچار لبنان کئی ماہ سے ایندھن کی قلت کا شکار ہے اور بیشتر لبنانی عوام بجلی حاصل کرنے کیلئے پرائیویٹ جنریٹرز کا استعمال کر رہی ہے۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ اب لبنان میں دو بڑے پاور اسٹیشن بند ہونے سے پورے لبنان میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور ملک میں اندھیرا چھا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنان میں بجلی کی بندش مزید کچھ دنوں تک جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق الزہرانی اور دیر امار پاور اسٹیشنز فیول ختم ہونے کے باعث بند کردئیے گئے ہیں جس کے بعد لبنان میں بجلی کی پیداوار 200 میگاواٹ سے بھی نیچے آگئی ہے۔

اس سے قبل لبنان بھر میں مجموعی طور پر 7 بار بلیک آؤٹ ہو چکا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.