اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1،493 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 59،475 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ 'چھ متاثرہ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 448 ہوگئی ہے اور سنگین مریضوں کی تعداد بھی 301 سے بڑھ کر 308 ہوگئی ہے'۔
اس کے علاوہ ملک میں اس وقت 32،230 فعال کیسز ہیں جن میں 699 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔
اسرائیل کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق 2،753 افراد کی شفایابی کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 26،797 ہوگئی ہے۔
- مزید پڑھیں: اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
دریں اثنا ملک میں ہفتہ وار اختتامی پابندی کے سبب جمعہ سے اتوار تک تمام قسم کی دکانیں، بازار اور لائبریریاں وغیرہ بند کردی گئی ہیں۔