ETV Bharat / international

کویت کے شاہ علیل، اسپتال میں داخل - کویت کی خبریں

کویت کے 91 سالہ شاہ شیخ صباح الاحمد الصباح کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں طبی جانچ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ruler
ruler
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 8:50 AM IST

تیل سے مالا مال ملک کویت کے شاہ کی گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ انہیں طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا کہ کویت کے 91 سالہ کے بادشاہ کو طبی جانچ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کونا نیوز ایجنسی نے ملک کے وزیر دیوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صباح الاحمد الصباح کی صحت بہتر ہے۔ مختصر رپورٹ میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔

کویت کے 91 سالہ حکمران اسپتال میں داخل

اگست 2019 میں اندازہ ہوا کہ امیر کو میڈیکل علاج کی ضرورت ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف کے دورے کے بعد سامنے آئی تھی، جب انہوں نے ٹویٹ کر امیر کی صحتیابی کی فکر کا اظہار کیا تھا۔

شیخ صباح جنوری 2006 سے کویت پر حکومت کر رہے ہیں۔

انہوں نے چار عرب ممالک کی جانب سے قطر پر جاری بائیکاٹ جیسے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے سفارت کاری پر زور دیا اور عراق اور شام جیسی جنگ زدہ قوموں کے لئے اہم ڈونر کانفرنسز کی میزبانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.