ETV Bharat / international

کویت اپنے مرحوم امیر کے تئيں بھارت کی تعزیت سے متاثر - وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئےشنکر

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جےشنکر نے کویت کے سفارت خانے پر جاکر مرحوم امیر کی تصویر پر گلپوشی کی تھی اور وزیٹر رجسٹر میں اپنا تعزیتی پیغام لکھا تھا۔

kuwait is fascinated by India's impressions of its late emir
کویت اپنے مرحوم امیر کے تئيں بھارت کے تاثرات سے مسحور
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:33 PM IST

کویت اپنے گیارہویں امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر بھارت کی طرف سے تعزيت اور تاثرات سے بہت مغلوب ہوا ہے۔

مرحوم امیر کی صاحبزادی نے ان تاثرات کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بھارت کی طرف سے جو جذبات اور خراج تحسین پیش کیا گیا وہ دل کو چھونے والا ہے جس نے ذاتی طور پر تمام کویتی عوام کو متاثر کیا ہے'۔

واضح رہے کہ سابق امیر کویت 29 ستمبر کو 91 برس کی عمر میں امریکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں وفات پاگئے۔

kuwait is fascinated by India's impressions of its late emir
کویت اپنے مرحوم امیر کے تئيں بھارت کے تاثرات سے مسحور

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئےشنکر نے کویت کے سفارت خانے پر جاکر مرحوم امیر کی تصویر پر گلپوشی کی تھی اور وزیٹر رجسٹر میں اپنا تعزیتی پیغام لکھا تھا۔

مرکزی حکومت نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان کو مرحوم امیر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے کویت روانہ کیا تھا اور چار اکتوبر کو بھارت میں مرحوم امیر کے اعزاز میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیٹر رجسٹر میں اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ 'مرحوم امیر ایک دور اندیش رہنما اور بھارت کے سچے دوست تھے اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں ان کی بے پناہ شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔

کویت کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو مرحوم امیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کویت روانہ کیا گیا تھا۔

وہ اپنے ہمراہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی کی تعزیتی مکتوب بھی لے گئے تھے۔

دھرمیندر پردھان نے کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شہزادہ شیخ میشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کر کے ان کو اپنے نئے منصب پر مبارکباد دی تھی اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات پر روشنی ڈالی تھی۔

اس ملاقات کو ہند- کویت تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کے اقدام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

کویت میں بھارت کے اس جذبے کی بے حد تعریف کی گئی۔ کویت کے 11 ویں مرحوم امیر کی صاحبزادی شیخہ صباح السلیم الصباح نے سات اکتوبر کو بھارتی سفارتخانے کو ایک خط بھیج کر بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ بھارت نے مرحوم امیر کو جو اعزاز اور خراج تحسین پیش کیا ہے وہ دلوں کو چھونے والا تھا جس نے مجھ سمیت تمام کویتی عوام کو ذاتی طور پر متاثر کیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.