ETV Bharat / international

ایران میں کورونا کے 15،294 نئے کیسز درج - کورونا متاثرین کی تعداد

ایران میں کورونا کے 15،294 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران میں کورونا کے 15،294 نئے کیسز درج
ایران میں کورونا کے 15،294 نئے کیسز درج
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 11:51 AM IST

ایران میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 15،294 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55 لاکھ آٹھ ہزار 885 ہوگئی۔

ایران کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،18،792 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک بھر میں کل 48 لاکھ 97 ہزار 876 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں یا انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے، جبکہ 6،502 افراد انتہائی نگہداشت یونٹوں میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعطم مودی کی وائٹ ہاوئس میں امریکی صدر سے ملاقات

ملک میں جمعہ تک تین کروڑ سات لاکھ 380 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 292 لوگوں کو دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں فروری 2020 میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آئے تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.