ETV Bharat / international

ایران: امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مکتوب

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔'

ایران: امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مکتوب
ایران: امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مکتوب
author img

By

Published : May 18, 2020, 3:08 PM IST

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا ہے۔

جواد ظریف کا کہنا ہے کہ 'کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کے لئے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہوگا۔'

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔'

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے 4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے ممکنہ تصادم کے لئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا میں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ 'وینزویلا اپنے تیل کے شعبے کی بحالی کے لئے ایران کو سونے میں ادائیگی کررہا ہے۔'

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.