ETV Bharat / international

عراق: روایتی طریقے سے تیار پنیر کرد باشندوں کی آمدنی کا ذریعہ - etv bharat urdu

بہترین معیار کا پنیر خالص بھیڑوں کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ گاؤں والے بکرے یا بھیڑوں کے دودھ لیتے ہیں پھر دودھ کو چھانتے ہیں اور اس میں جمنے کے لئے رینن ڈالتے ہیں۔ پھر اسے دوبارہ چھانا جاتا ہے اور کپڑے کے ٹکڑوں کا استعمال کرکے اسے گول شکل دیتے ہیں۔

Handmade cheese
Handmade cheese
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:03 PM IST

عراق کے کُرد علاقے میں واقع اکرا نامی قصبے میں روایتی کرد پنیر رمضان کے دوران افطار کے لئے سجے دسترخوان پر لازمی طور پر دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھیڑ یا بکری کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔

عراق: روایتی طریقے سے تیار پنیر کرد باشندوں کی آمدی کا ذریعہ

یہاں پنیر بنانے کے لئے دیہی باشندے اپنے ہاتھوں سے روایتی طریقے سے اسے تیار کرتے ہیں۔

اکرا، دوحک شہر کے مغرب میں واقع ہے، جو گھاس کے میدان کے لئے مشہور ہے، اسی میدان میں دیہی باشندے اپنے مویشیوں کو چراتے ہیں۔

اس علاقے کے بہت سارے افراد میں سے ایک قاسم احمد کا کنبہ بھی ہے جو تازہ پنیر تیار کرتے ہیں۔

احمد کہتے ہیں کہ "جب زمین سبز اور چاروں جانب ہریالی ہو تو ہم ایک کلو پنیر تیار کرنے کے لئے پانچ کلو دودھ استعمال کرتے ہیں۔ یہ زمین کی پیداواری پر منحصر کرتا ہے۔''

بہترین معیار کا پنیر خالص بھیڑوں کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ گاؤں والے بکرے یا بھیڑوں کے دودھ لیتے ہیں پھر دودھ کو چھانتے ہیں اور اس میں جمنے کے لئے رینن ڈالتے ہیں۔ پھر اسے دوبارہ چھانا جاتا ہے اور کپڑے کے ٹکڑوں کا استعمال کرکے اسے گول شکل دیتے ہیں۔

علاقے میں پنیر بنانے والی مقامی خواتین میں سے ایک نازی عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ''ہم اسے ایک برتن میں ڈالتے ہیں اور اسے چھانتے ہیں۔ پھر اس میں رینن ڈالتے ہیں اور اسے نچوڑتے ہیں۔ اس کے بعد اسے شام تک چھوڑ دیتے ہیں۔ جب پنیر تیار ہو جاتا ہے تو پھر اسے ہم فروخت کر دیتے ہیں یا اسے خود کے استعمال کے لئے رکھ لیتے ہیں۔''

ایک کلو روایتی کرد پنیر معیار کے لحاظ سے 3.45 ڈالر سے 5.50 ڈالر تک فروخت ہوتا ہے۔

شہر میں پنیر کو فروخت کرنے والے آزاد محمد کا کہنا ہے کہ "ہم یہاں کے دیہی باشندوں سے پنیر خریدتے ہیں۔ وہ ضلع اکرا کے علاقوں سے ہیں اور ہم ان لوگوں سے خریدنے کے لئے گاؤں بھی جاتے ہیں۔ ہم لوگ اسے چار عراقی دینار یعنی 2.75 ڈالر فی کلو خریدتے ہیں اور 5 دینار یعنی 3.45 ڈالر فی کلو فروخت کرتے ہیں۔

اسی طرح جنوبی عراق میں مارش کے باشندے بھینس کے دودھ سے بنی مشہور روایتی جمی کریم تیار کرتے ہیں۔

یہاں دیہی علاقے میں روایتی پنیر تیار کر مقامی باشندے اپنا گزارا کرتے ہیں، اگر اسے جدید طریقے سے تیار کیا جائے تو مقامی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.