فلسطینی عسکری تنظیم اور غزہ پٹی کے حکمراں حماس نے تین افراد کو موت کے سزا سنا دی۔
ان میں سے دو پر اسرائیل کی معاونت کا الزام تھا جب کہ ایک شخص کو منشیات کے کاروبار کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔
اس سے قبل حماس نے اکتوبر کے آخر میں چھ فلسطینیوں کو اسرائیل کے لیے مخبری کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ
فلسطینی قانون کے تحت موت کی سزا پر عمل درآمد کے لئے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی اجازت ضروری ہے، تاہم غزہ پٹی میں حماس متعدد مرتبہ موت کی سزاؤں پر بغیر یہ اجازت لئے عمل درآمد کر چکی ہے۔
(یو این آئی)