جنوبی مصر میں بس ٹرک حادثے میں کم از کم چار سوڈانی ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کی جانکاری ایک سرکاری طبی ذرائع نے دی ہے۔
ایسوان ایمبولینس اتھارٹی کے چیئرمین محمد ال ڈخیلی نے میڈیا کو بتایا کہ 'سوڈانی شہریوں کو لے جانے والی بس اسوان-ابو سمبل روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اہلکار کے مطابق، 16 ایمبولینسں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسوان پبلک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، اب تک 25 افراد زخمی
خیال رہے کہ ٹوٹی سڑکیں اور ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب مصر میں سڑک کے حادثات عام ہیں۔
تاہم، گذشتہ کچھ عرصے سے مصر اپنے روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے، نئی سڑکیں اور پل تعمیر کر رہا ہے اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے موجودہ راستوں کی مرمت کر رہا ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں مصری وزارت منصوبہ بندی اور معاشی ترقی نے کہا تھا کہ ملک میں سڑک حادثات سے ہونے والی اموات میں 2019-2020 میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔