ETV Bharat / international

جدہ: تیز ترین ٹرین والے ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی - جدہ ریلوے اسٹیشن پر آگ لگنے سے کھلبلی

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الحرمین تیز رفتار ریلوے لائن کا گذشتہ سال ستمبر میں افتتاح کیا تھااور اس نے اکتوبر 2018ء میں تجارتی بنیاد پر اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔یہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں پہلی تیزرفتار برقی ٹرین ہے۔

جدہ ریلوے اسٹیشن میں آتشزدگی
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 8:38 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:28 PM IST

سعودی عرب کے معروف شہر جدہ کے تیز رفتار ریلوے اسٹین پر بھیانک آگ لگ گئی، اس آتشزدگی میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

الحرمین ریلوے لائن ساڑھے چار سو کلومیٹر طویل ہے اور اس کی دُہری پٹڑی بچھی ہوئی ہے۔یہ مکہ مکرمہ ، جدہ ،شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے ،رابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ میں واقع پانچ اسٹیشنوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔اس وقت الحرمین برقی ٹرین تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی ہے۔

جدہ: تیز ترین ٹرین والے ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی

تیزرفتار ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی کی خبر ملتے ہی پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی اور حکومت کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

الحرمین تیز رفتار ریلوے نے اپنےسرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اسٹیشن پر آگ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بج کر35منٹ پر لگی تھی۔ پھراس نےاسٹیشن کی عمارت کے بڑے حصے کو اپنی زد میں لے لیا۔
ٹویٹر پر آگ کی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں گہرے دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
وزارت دفاع کے عملہ کے علاوہ سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الحرمین تیز رفتار ریلوے لائن کا گذشتہ سال ستمبر میں افتتاح کیا تھااور اس نے اکتوبر 2018ء میں تجارتی بنیاد پر اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔یہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں پہلی تیزرفتار برقی ٹرین ہے۔

Intro:Body:

kdk

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.