ETV Bharat / international

مصر میں ایک دن میں کوروناوائرس سے ریکارڈ 91 ہلاکتیں - کوروناوائرس سے ریکارڈ 91 ہلاکتیں

مصر میں ایک دن میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ 91 افراد ہلاک ہو گئے ، جس سے یہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1575 ہوگئی ۔

مصر میں ایک دن میں کوروناوائرس سے ریکارڈ 91 ہلاکتیں

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 12:04 PM IST

وزارت صحت نے اس سلسلے میں اطلاع فراہم کی ۔وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ایک دن میں مصر میں کورونا کے مجموعی 1618 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44598 ہوگئی ہے۔ بیان کے مطابق 402 مریض اس وباسے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مصر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11931 ہوگئی ہے۔

مسٹر مجاہد نے بتایا کہ مصر اس وبا کے تعلق سے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ مصر میں کورونا کا پہلا کیس 14 فروری کو آیا تھا اور 8 مارچ کو یہاں پہلے مریض کی موت ہو گئی تھی ۔

گذشتہ 25 مارچ سے مصری حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے شبانہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار سے حکومت نے نو گھنٹے کی جگہ کرفیو کو کم کرکے آٹھ گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.