مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ منگل کے روز کورونا سے 11 مریضوں کی موت ہوگئی ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 544 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ’’مصر میں کورونا سے 154 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سےبازیاب افراد کی مجموعی تعداد 2326 ہوگئی ہے‘‘۔
انٹرنیشنل نرسس ڈے کے موقع پر مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کورونا کے خلاف لڑائی میں مصر کی نرسوں کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی اور انہیں ’مصر کی سفید سینا‘ کہا۔
انتہائی گنجان آبادی والے اس عرب ملک میں رات میں نو گھنٹے کا کرفیو جاری ہے ، جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جاری رہے گا۔