ETV Bharat / international

یمن میں اتحادی افواج کے حملے

سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے پیر کو شمالی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے۔سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے یہ اطلاع دی۔

author img

By

Published : Aug 20, 2019, 11:06 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:21 PM IST

فائل فوٹو

ایس پی اے کے مطابق اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے پیر کو یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں حوثی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر پانچ فضائی حملے کئے ۔ ان حملوں میں حوثی دہشت گردوں کی کئی کمانڈ پوسٹ تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ کئی دہشت گرد مارے گئے یا کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حملے سعودی عرب کے تیل والے علاقے شیبہ پر کئے گئے حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔ حوثی دہشت گردوں نے ہفتے کے روز شیبہ آئل فیلڈ پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے 10 ڈرون طیارے سے حملہ کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے شدید آگ لگ گئی تھی۔ تاہم اس حملے کی وجہ تیل برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں کئی سال سے صدر عبدالرب منصور ہادی کی قیادت والی سرکاری افواج اور حوثی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج مارچ 2015 سے ہی حوثی دہشت گردوں پر فضائی حملے کرتی آ رہی ہے ۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.