ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے بتایا کہ 'چنئی سے دبئی جانے والی پرواز اے ای 905 دبئی ہوائی اڈے پر اتری ضرور لیکن شدید بارش اور ہوائی اڈے پر پانی بھرجانے کے سبب طیارے کو رن وے سے پارکنگ تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگ گئے۔'
کالیکٹ سے دبئی جانے والی پرواز اےای 937 کی لینڈنگ نہیں ہوسکی اور اسے مخدوم (متحدہ عرب امارات) ڈايورٹ کرنا پڑا ۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد دبئی جانے اور وہاں سے آنے والی تین دیگر پروازوں اور دو اندرون ملک پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔