ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی

گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

41 Palestinians wounded by Israeli army firing

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 7:50 PM IST

اسرائیلی پولیس کی رفاقت میں 120 بنیاد پرست یہودی مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوئے۔ ادارہ برائے القدس اوقاف اسلامی کے مطابق، ایک سو بیس راسخ العقیدہ یہودیوں نے مسجد الاقصیٰ کے جنوب مغرب میں واقع باب المغرب کے راستے حرم شریف پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی پولیس کی رفاقت میں یہ یہودی گروپ حرم شریف کے احاطے میں چکر لگانے کے بعد مسجد الاقصیٰ سے نکل گیا۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینیوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

مقبوضہ غزہ کے اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔

دریں اثناء خبر کے مطابق، فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینیوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.