ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوا: ڈبلیو ایچ او

یہ اضافہ برطانیہ میں وائرس کے ملنے اور اس کے بعد مشرقی یورپ سمیت مختلف ممالک میں پھیلنے کے بعد ہوا ہے۔

WHO
WHO
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 11:45 AM IST

Updated : Mar 23, 2021, 3:21 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس وبائی امراض کے ماہرین نے کہا کہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی ہفتہ وار عالمی تعداد میں اضافہ ہونا تشویش ناک ہے، اس دوران گزشتہ چھ ہفتوں میں کمی کے بعد اچانک اموات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وان کیرخووے نے پیر کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے تصدیز شدہ معاملات میں پانچویں ہفتے میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے چھ علاقوں میں سے چار میں کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ ہر خطے میں اس میں نمایاں تغیرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری ہفتے میں 8 فیصد زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ برطانیہ میں وائرس کے ملنے اور اس کے بعد مشرقی یورپ سمیت مختلف ممالک میں پھیلنے کے بعد ہوا ہے۔

ماریا وان کیرخووے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں تصدیق شدہ واقعات میں ہفتے سے ہفتے تک 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈبلیو ایچ او کے ریکارڈ کے مطابق مغربی بحرالکاہل کے خطے میں 29 فیصد اضافے کی اطلاع دی گئی ہے۔

بحیرہ روم کے مشرقی خطے میں کیسز میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکہ اور افریقہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ "میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اس میں تقریباً چھ ہفتوں کا عرصہ ہوا تھا جب اموات میں کمی دیکھی جارہی تھی۔"

"اور گذشتہ ہفتے ہم نے دنیا بھر میں اموات میں معمولی اضافہ دیکھا ہے اور اگر ہم بڑھتے ہوئے معاملات دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن یہ ایک تشویشناک علامت بھی ہے۔"

ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی صورتحال کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان نے بہت ساری جگہوں پر لوگوں میں وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو بڑھانا ہوگا اور معاملے کی سختی سے نگرانی کرنی ہوگی، محض ویکسینیشن اس کے لئے ناکافی ہوگی۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.