ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین کا دعویٰ، جنگ کے دوران گیارہ ہزار روسی فوجی ہلاک - casualty in russia ukraine war

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک کم از کم 11,000 روسی افواج ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماسکو کی جانب سے یوکرین کے الگ ہونے والے علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد جمہوریہ کے طور پر تسلیم کرنے کے تین دن بعد روسی افواج نے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا۔ Russia Ukraine War

Ukraine claimed 11,000 Russian forces killed since Invasion began
یوکرین کا دعویٰ، جنگ کے دوران گیارہ ہزار روسی فوجی ہلاک
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 9:11 PM IST

یوکرین نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ روس کی فوجی کاروائی کی شروعات سے اب تک یوکرین کی فوج کے جوابی حملوں میں 11,000 روسی فوجی مارے گئے ہیں۔Russia Ukraine War

صدارتی دفتر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے ٹویٹ کیا ’’ بہت سخت جنگ ۔ حملہ آور کو بھاری نقصان پہنچا ۔ 6 مارچ کی صبح تک روس نے تقریباً 11,000 فوجی، تقریباً 300 ٹینک، 40 سے زیادہ طیارے اور 48 ہیلی کاپٹر کھو دیے ہیں۔ اس کے درجنوں توپ خانے تباہ کر دیے گئے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا’’ یوکرین کی افواج نے یہ سب 10 دنوں میں کیا اوروہ آگے بھی کریں گے‘‘۔ یوکرین کی مسلح افواج کے سربراہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کہا’’ یوکرین کی مسلح افواج اور سیکورٹی اور دفاعی افواج کے دستے کچھ سرحدوں کے تحفظ کے لیے شدید جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Erdogan Talks to Putin: ترک صدر کی پوتن سے بات چیت، یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

روسی افواج نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی کارروائیاں شروع کیں، تین دن بعد جب ماسکو نے یوکرین کے الگ ہونے والے علاقوں، ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد جمہوریہ کے طور پر تسلیم کیا اور اس کے بعد یوکرین کو "غیر عسکری" اور "غیر فعال" کرنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.